حمنیٰ ایم مجتبیٰ
کیا ہے بے بسی ؟ بے بسی کی کوئی ایک مخصوص تعریف نہیں اس کے مختلف انداز ہیں۔ ہر آدم کے لئے ہر حالات میں اس کا ایک نیا پھیکا رنگ ہے۔ کبھی سب اختیارات ہونے کے باوجود آپ کے پاس اختیار نہ ہو کہ آپ ان اختیارات کو استعمال کر سکیں، کبھی جب آپ کے پاس کوئی بھی اختیار نہ ہو اور آپ اپنی جان عزیز سے شخص کو کھو رہے ہوں، کبھی یا پھر آپ اپنے لخت جگر سے پیارے اپنے کو تکلیف میں دیکھ رہے ہو اور وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے پل پل مر رہا ہو. مگر آپ بے بس اس کو تڑپتا، بلکتا، روتا، سیسکتا دیکھنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکیں۔ کبھی یا پھر آپ کو کسی ایسے شخص یا جگہ سے انسیت ہو جائے جہاں سے آپ کو تذلیل اور رسوائی کے سوا کبھی کچھ حصول نہ ہوا ہو مگر آپ کا دل وہاں کا مکین بن جائے۔ یا پھر ایسے سفر کے لئے چلنا جس کا علم ہو کہ ایک ایک قدم گناہ اور رسوائی کا ہے مگر حالات کی بیڑیوں کی وجہ سے زخمی پاؤں کے باوجود آپ سفر بدل نہ سکیں اور یا کبھی پھر اپنی قیمتی کل اثاثے کو اپنے ہاتھوں سے کسی اور کے سپرد کر دینا ۔ اور کبھی مجبوریوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ ہو۔
ان سب صورتحال میں سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ ہے کہ
ہر صورت میں لبوں پر ایک خوبصورت مسکان کو سجائے رکھنا شرط اول ہے۔
•اندر ہی اندر گھٹ گھٹ کر مر جانا۔
موت کی منشا رکھنے کے باوجود ہر دن جینا اور ایسے جینا ہے وہ زندگی کا بہترین دن ہے۔
ذات کے بکھرے شور کے باوجود بظاہر خود کو خاموش دکھانا۔
قطعی دنیا کی چاہ نہ رکھنے کے باوجود آپ کو بھیڑ میں ہر لمحہ سانس لینا ۔
انزائٹی اور ڈپریشن کی ہائی انٹینسٹی ہونے کے باوجود آپ کو بظاہر پیس شو کرنا ہو۔
آپ کے اندر کی بے بسی آپ کو بار بار آپ کے بے بس ہونے کا احساس دلائے، یہ اول ترین بے بسی کی تکلیف میں سے ایک ہے۔
میرے نزدیک یہ شدید درد دہ فیز میں سے ایک فیز ہے بے بسی کا جو آپ پر بہت سے تلخ، حق اور قدرتی باتوں کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔
جس میں ایک چیز یہ آتی ہے کہ بے بسی کے ایک مرحلے پر آکر آپ اس بات کو سمجھتے ہو کہ واقعی وہ نیلی چھتری والا ہے جو ہر اختیار رکھتا ہے اور شاید وہ خود کے قریب کرنے کے لیے وہ آدم کو بے بس کرتا ہے اور اگر اس میں وہ مایوس ہو جائے تو وہ کفر کی راہ پر نکل جاتا ہے۔
"بے شک صاف صاف کہا گیا ہے مایوسی کفر ہے"
اور جس کو چاہے وہ ہدایت دے
اور بے بسی کے سفر سے گزرتے کوئی اس رب کو پا لیتا ہے اور کوئی کھو دیتا ہے۔
اور بہت سی بے بسی ہم نے اپنے اردگرد اور دوسروں کے اردگرد کھڑی کی ہوئی وہ ہماری اور آپ کی ہی ہے۔
مختصراً بے بسی روح تک گھائل کر دیتی ہے، آپ کے زندہ وجود کو زندہ ہی مردار بنا دیتی ہے کچھ ایسی ہے بے بسی کی تعریف۔

Absolutly
ReplyDeleteAwesome ❤️❤️
ReplyDeletePost a Comment