حمنیٰ ایم مجتبیٰ
ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں پر گزرتے وقت کے ساتھ انسان کو حالات بہتری کی طرف نہیں بلکہ بدترین ہوتے نظر آتے ہیں۔ جہاں زندہ لاشوں کی طرح خود کو صبح بستر سے گھسیٹ کر، پھر رات ہونے پر واپس گھسیٹ کر بستر پر لا پھینکا جاتا ہے۔ جہاں پر امید کے دیے بہت مدہم ہیں اور کبھی کبھار تو وہ بالکل بھول جاتے ہیں۔ جہاں ہم خوش نہیں ہیں، ہمارا اندر دھاڑیں مار مار کر ہر لمحہ اپنے ہونے پر روتا ہے، اور مرنے کی منشا میں پل پل مرتا ہے۔بے چینی اور بد سکونی کی ایک ایسی کیفیت جو ہر وقت وجود پر طاری رہتی ہے۔ نیند میں بھی سکون نہیں، گھٹتی سانسوں کے ساتھ، پھوڑے جیسے جسم لیے خود کو بہتری کی امید دیتے ہوئے ہر روز زندہ گر دور ہوتے ہیں۔دل پر ایک بھار رہتا ہے، نہ جانے کونسا کبیرہ گناہ اس اکیسویں صدی سے ہو گزرا ہے جس کا کفارہ ہر آدم کو ادا کرنا پڑ رہا ہے، مگر بھار ایسا ہے کہ کم ہونے کو نہیں۔یہ ایسی صدی ہے جہاں مر جانے والوں کو خوش قسمت ترین تصور کیا جاتا ہے، جہاں جنازہ دیکھ کر رشک کیا جاتا ہے کہ کاش اس سکون کے تختے پر میں ہوتا۔ہر شخص پریشان ہے، ہر شہ اداس ہے، ایک عجیب ویرانہ ہے۔ جو نظر اٹھا کر فلک پر دیکھو تو وہ ایک عجیب سا ویرانہ لئے باں باں کر رہا ہوتا ہے اور جو نظر جھکا کر زمین پر دیکھو تو ایک ایک حصہ رو رہا ہوتا ہے۔سکون کہیں کھو گیا ہے۔ کہیں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ جس کا فاصلہ طے کرتے کرتے شاید ہم منوں مٹی چلے جائیں اور بےشک زیر مٹی ہی سکون ہے۔ ورنہ یہاں تو آدم نے آدم کا جینا محال کر رکھا ہے۔جہاں سے شروع ہوتے ہیں، انتھک محنت کے بعد جب لگتا ہے شاید ہم آگے بڑھ گئے مگر درحقیقت ہم تو اسے بھی پیچھے رہ چکے ہوتے ہیں۔پہلے بے سکونی کے لیے کہا جاتا تھا نماز کا رجوع کیجئے قرآن سے دل لگائے سکون خودبخود اترنے لگے گا۔ مگر یہاں کیا کہیے؟ کوئی فلسفہ، کوئی تشریح دیجئے؟ یہ ایسی صدی ہے کہ نماز کے بعد بھی آدم سکون کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے۔ کوئی تو کبیرا گناہ سرزد ہوا ہے۔ جو اس نے اپنے ذکر کے سکون سے بھی محروم کر دیا تجھے آدم!انسان بہت سی دیواریں کھڑی کر چکا ہے۔ مگر دل کو پھر اطمینان بھی ہو جاتا ہے دیوار جتنی مرضی بڑی ہو وہ رحیم ہے اور وہ اپنے بندے پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتامگر ہم حقیقی سے کہیں دور دنیاوی میں پڑھ کر بد سکون ہو چکے ہیں اور بے شک اس نے کہا ہےمیں تجھے تھکا دوں گا ان دنیاوی چاہتوں کے پیچھے جب تک تو وہ نہ پالے جو حقیقی چاہت ہے

👍🏻👍🏻
ReplyDeletePost a Comment