خوشی کیا ہے؟ خوشی آپ کے لیے وٹامن کا رول ادا کرتی ہے جو آپ کو زندگی کی اگلی جنگ لڑنے میں ہمت دیتی ہے۔ خوشی وہ ہے جو آپ کی زندگی میں آگے بڑھنے کی چاہ جب ختم ہو جائے تو یہ آپ میں چاہ کا چھوٹا پودا بیچتی ہے۔ خوشی وہ ہے جو آپ کو جنت کی چھوٹی سی جھلک دکھاتی ہے کہ وہ کتنی پرسکون اور خوبصورت ہے۔ خوشی وہ ہے جب آپ بدسکونی کی سطح پر ہوتے ہیں تو اس کو کم کرنے کے لیے خدمات پیش کرتی ہے۔
خوشی کی مثال بہار کے موسم کی مانند ہے جو سال میں ایک بار آتا ہے اور باقی سارا سال سردی، گرمی یا خزاں میں ہی گزر جاتا ہے۔ اسی طرح خوشی ہوتی ہے جو روز مرہ کی زندگی میں کم و بیش آتی ہے۔ جس کی بہار کا سلسلہ بہت طویل نہیں جبکہ مختصر ہوتا ہے۔ یا یہ زیادہ مناسب رہے گا کہ یہ کچھ لمحوں کے مہمان کی مانند ہے جو کچھ وقت ٹھہرتی ہے اور پھر واپس چلی جاتی ہے۔
جس پر انسان کیا کرتا ہے کہ بہار کی فضا باغ میں آنے سے پہلے ہی وہ اپنے چاروں جانب سے اس کا دخل بند کر دیتا ہے۔ اور جس کے لئے انسان زندگی کا مرکزی دروازہ بند کرتا ہے اور اس کو باہر سے ہی دھتکار دیتا ہے۔
اگر کسی مہمان کے آنے پر آپ اس کی اچھی مہمان نوازی نہ کروں تو دوبارہ آپ کے گھر کا راستہ نہیں کرتا اور خوشی تو وہ انمول فضا ہے اور ایسا مہمان ہے جس کا آنا بہت قلیل اور بہت خاص ہوتا ہے۔
خوشی کا دورانیہ کم اس وجہ سے ہے کہ کہیں انسان اس انمول مہمان کی قیمت نہ کھو دے۔ اور کہیں وہ اپنے رب سے زیادہ دور نہ نکل جائے۔ کہیں آدمی اس خوشی کے چھلاوے کو امرت نہ سمجھ بیٹھے۔
بعض لوگوں کی زندگی میں خوشیاں ایسے مہمان کی مانند ہوتی ہے جس کا قیام بہت لمبے عرصے تک رہتا ہے۔ اگرچہ ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلو ہیں اور ایسے انسان کا امتحان زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ کم و بیش ہی وہ اپنے رب سے رجوع کرتا ہے سجدہ ریز ہوتا ہے اور اس سے حال دل کہتا ہے۔
مختصرا خوشی ہمیں رب کی رسی سے جوڑتی بھی ہے اور توڑ بھی دیتی ہے اور یہ انسان کی زندگی میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی قدر کیجیے اسے ٹھکرائیے مت یہ اللہ کی طرف سے آپ کے صبر کا میٹھا پھل ہوتا ہے اسے بھرپور جئیں۔ زندگی کسج المیہ سے کم نہیں جو ہم اس کو رد کرکے اپنے اردگرد مزید چیزیں تلخ کردیتے ہیں۔ جب یہ آپ کے پاس آئے اس کا بھرپور استقبال کیجئے اور بھرپور مہمان نوازی اور بھرپور محبت سے وداع کیجیے کہ دوبارہ جلد یہ آپ کی طرف آئے۔
تم چرند اور پرند سے سیکھا کرو وہ چھوٹے چھوٹے لمحات کو بھرپور جیتے ہیں بے حتیٰ کہ انہیں اگلے لمحے کی اناج کا علم تک نہیں ہوتا محض ایک یقین ہوتا ہے اس ذات پ
ر

Marvellous Bohtt Umdaaah 💞🥀
ReplyDeleteMashallah..
ReplyDeleteKeep it up.
Post a Comment